پانامہ لیکس

جےآئی ٹی نے جو ریکارڈ مانگا وہ دیدیا، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد(ملت آن لائن)چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی نے جو ریکارڈ مانگا تھا سارا دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہجے آئی ٹی سے کبھی بھی کچھ نہیں چھپایا جبکہ جے آئی ٹی کو شریف خاندان کا 1980ء سےاب تک کا ریکارڈ دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا جے آئی ٹی کو کون سا ریکارڈ نہیں دیا گیا، شریف خاندان کے ریکارڈ میں تو کوئی ردو بدل نہیں کی گئی۔

ڈاکٹر ارشاد نے مزید کہا کہ قانون کےمطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ ہرسال فائل کرناضروری تھاجبکہ جے آئی ٹی نےجس سال کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ مانگی اس سال کی نہیں ہے۔