پانامہ لیکس

جے آئی ٹی کا وزیر اعظم کیلئے سوالنامہ تیار

اسلام آباد (ملت آن لائن ) پاناما کیس سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حکمران خاندان کی منی ٹریل کھنگالنے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے سوالنامہ بھی تیار کرلیا گیا ہے ۔ پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس سربراہ واجد ضیاء کی صدارت میں اسلام آباد میں جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کا حکمران خاندان سے جدہ اور دبئی سٹیل ملز کا ریکارڈ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے تیار کئے گئے سوالنامہ میں پوچھا گیا ہے کہ دبئی کی فیکٹری کا سرمایہ کہاں سے آیا؟ واجبات کیسے ادا ہوئے؟ قطری خاندان کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے کی دستاویز اور رقم منتقلی کا ریکارڈ کہاں ہے؟ قطری خاندان نے لندن فلیٹس شریف خاندان کو کیسے منتقل کئے اور یہ فلیٹس براہ راست بچوں کو کیسے منتقل ہوگئے؟ ۔ سوالنامہ میں پوچھا گیا ہے کہ جدہ سٹیل ملز کیسے لگی؟ اس کے لئے پیسہ کہاں سے آیا اور پھر کہاں چلا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سوالنامہ بھی ارسال کرے گی اور متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ اس سوالنامے کا جواب دینے کی بھی ہدایت کی جائے گی.