پانامہ لیکس

حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی؛ سراج

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،حکومت کے پاس اب سچ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،ہماری درخواست کسی فرد کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے، حکمرانوں کے پاس دولت کے علاوہ کوئی چیز نہیں،قوم کے پاس غربت کے سوا کوئی چیزنہیں۔جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،حکومت کے پاس اب سچ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وکیل پر بھرپور اعتماد ہے، مکمل تیاری کے ساتھ دلائل دے رہے ہیں۔پیر کو بھی جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست کسی فرد کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے، ایک لیڈر پھسلتا ہے تو ساری قوم پھسلتی ہے۔کوئی بڑا آدمی پھنستا ہے تو استثنا کا راستہ لیتا ہے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کے پاس دولت کے علاوہ کوئی چیز نہیں،قوم کے پاس غربت کے سوا کوئی چیزنہیں۔۔۔۔(خ م)