پانامہ لیکس

خان جی کو شہریوں، طلبہ ،مزدوروں،تاجروں اور مریضوں سے کوئی ہمدردی نہیں

اسلام آباد(ملت + آئی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے عمران خان کو خان جی کا لقب دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کو اسلام آباد کے شہریوں،سکول کے بچوں،مزدوروں،تاجروں اور مریضوں سے کوئی ہمدردی نہیں ،ان کا عوام مخالف رویہ خاص ذہنی مرض کی علامت لگتا ہے،ایسا شخص معاشرے اور خود اپنی ذات کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔جمعرات کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد کے شہریوں،سکول کے بچوں،سے کوئی ہمدردی نہیں ہے،خان صاحب کومریضوں اور تاجروں سے بھی ہمدردی نہیں ہے،خان صاحب نے اسلام آباد کے شہریوں کو تکلیف دینے اور رلانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عوام مخالف رویہ خاص ذہنی مرض کی علامت لگتا ہے،ایسا شخص معاشرے اور خود اپنی ذات کیلئے بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔