پانامہ لیکس

شبیر سیال کی قیادت میں2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے میں شر کت کیلئے پیدل مارچ

لاہور(ملت + آئی این پی) تحر یک انصاف کے کارکنوں نے شبیر سیال کی قیادت میں2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے میں شر کت کیلئے پیدل مارچ کا آغاز کردیا جبکہ قافلہ 6 روز میں اسلام آباد پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری اور ولید اقبال ایڈ وکیٹ نے مر کزی رکن شبیر سیال کی قیادت میں روانہ ہونیوالے قافلے کو الوداع کیا اس موقعہ پر تحر یک انصاف کی کارکنوں کی کثیر تعداد بھی تقر یب میں شر یک ہوئی اور کارکنان پرجوش ہوکر نعرے لگا تے رہے داتا دربار سے روانہ ہونے والا قافلہ جی ٹی روڈ کے ذریعے 6 دن میں اپنی منزل اسلام آباد پہنچے گاتحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی پارٹی کا یہ مارچ کرپشن اور خاندانی سیاست کرنے والے حکمرانوں کے خلاف ہے جو ان کے خاتمے سے ہی ختم ہوگاپاکستان تحریک انصاف کے پیدل مارچ سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کارکن اپنی سیاسی کامیابی حاصل کرنے کے لیے کتنے پر عزم ہیں۔