پانامہ لیکس

شریف خاندان کی کرپشن چھپانے کے لئے قوم کا پیسہ استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان

اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت شریف خاندان کی کرپشن چھپانے کے لئے عوامی ٹیکس کے پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ سماجی رابطوں کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے شریف خاندان نے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے سیاسی مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔