پانامہ لیکس

عمران خان کمیشن سے بھاگ رہے ہیں کہ ان کا ٹرائل ہو گا: عابد شیر

فیصل آباد: (ملت+اے پی پی) فیسکو ہیڈ کوارٹر میں وزیر مملکت عابد شیر علی ایک بار پھر مخالفین پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کل عوام کے سامنے سچ آگیا عدالت میں ن لیگ کی بے گناہی ثابت ہو گئی۔ وزیراعظم ٹوٹکوں سے نہیں ووٹوں سے بنتا ہے۔ عوام نے طوطا مینا کی کہانی تین سال تک سنی، کہانی میں لال حویلی کا رنگیلا شیخ رشید بھی شامل تھا- عدالت کی عزت کون کرتا ہے کل سامنے آگیا۔ عمران خان نے عدالت پر تاریخی وار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام پانامہ میں شامل نہیں ہے۔ عمران خان کمیشن سے اس لئے بھاگ رہے ہیں کہ ان کا ٹرائل ہو گا۔ مسلم لیگ ن کبھی ٹرائل سے نہیں بھاگی- پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں وہ سٹرکوں پر آئے شاید اس سے ہی سندھ میں کوئی کام ہو جائے۔