پانامہ لیکس

عمران خان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست، عدالت کا پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم

لاہور(ملت + آئی این پی)لاہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر سماعت میں پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم د یتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31 ،اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ عدالت کے رو بروچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق مقامی شہری مظفر کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے کہا کہ عمران خاں نے اڈا پلاٹ میں وزیراعظم کے خلاف تقریر میں سخت زبان استعمال کی، درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی مگر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف عدالت اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے، تھانہ نواں کوٹ پولیس عدالت میں اپنی رپورٹ جمع نہ کروا سکی، عدالت نے تھانہ نواں کوٹ پولیس کوآخری موقع دیتے ہوئے دوبارہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت اکتیس اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔