پانامہ لیکس

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا 2نومبر کو راولپنڈی بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 2نومبر کو راولپنڈی بند کرنے کا اعلان کردیا ،اگر جیل گیا تو روزانہ 8بجے سے 10بجے پریس کانفرنس کروں گا جیسے بہاولپور میں کرتا تھا۔جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 2نومبر کو راولپنڈی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں جیل گیا تو پانامہ لیکس پر کتاب لکھو ں گا اور روزانہ 8بجے سے 10بجے پریس کانفرنس کروں گا ،اگر میں بہاولپور میں بیٹھ کر خطاب کرسکتاتھاتو اب یہاں بھی کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ پہلے میں نوازشریف کا اور شہبازشریف کا بہت احترام کرتا تھا اب نہیں کرونگا،آج کے بعد ان کو ان کی اصلیت دکھاؤں گا،حکومتت کچھ بھی کرلے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں حالات خراب ہوتے ہیں تو یہ لندن چلے جاتے ہیں دیکھتا ہوں ،کون روک سکتا ہے ہمیں۔