پانامہ لیکس

قطری شہزادہ عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہے: دانیال

لاہور: (ملت+اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے قطری شہزادہ شروع ہی سے نیسکول اور نیلسن کمپنیوں کے مالک ہیں۔ قطری شہزادہ عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت میں کچھ دن پہلے ہماری باری آئی، عمران خان بڑے شاطر آدمی ہیں، تحریک انصاف والے کھیل کھیل رہے ہیں، تحریک انصاف اپنے مؤقف سے دستبردار ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف عدالت میں ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکی۔ دانیال عزیز نے واضح طور پر کہا کہ قطری شہزادے کے پاس یہ آف شور کمپنیاں تھیں۔ اس کا ریکارڈ اور دستاویزات ان کے پاس ہیں، قطری شہزادے نے یہ فلیٹس 2006 میں فروخت کئے۔ قطری شہزادہ عدالت میں بینکنگ اور مالیاتی ریکارڈ پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔ دانیال عزیز نے کہا فواد چوہدری ایک ٹی وی اینکر ہیں سیاستدان نہیں، اس لئے وہ اس پروگرام میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ن لیگ کے لوگ میرا نام سن کر ٹی وی پر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی تقریر ان کے بچوں کے مؤقف سے مختلف ہے، عدالت نے ایک ہفتہ وزیراعظم سے منی ٹریل لینے کی کوشش کی لیکن یہ نہیں دی گئی۔