پانامہ لیکس

نوازشریف کے ماتحت جے آئی ٹی کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ماتحت جے آئی ٹی کا کوئی فائدہ نہیں،ادارے وزیراعظم کے ہوتے ہوئے تحقیقات نہیں کرسکتے،جے آئی ٹی اس وقت کامیاب ہوگی جب نوازشریف وزیراعظم نہ ہوں،تمام اپوزیشن نوازشریف کے استعفے پر متفق ہے،دو ججز نے وزیراعظم کو نااہل کرنے کا کہا ہے،سمجھ نہیں آتا مٹھائیاں کس بات پر بانٹیں گئیں،شرم آنی چاہیے،سپریم کورٹ نے قطری خط مسترد کردیا ہے،آئندہ جمعے کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کبھی چیف ایگزیکٹو پر ایسے ریمارکس نہیں دیئے گئے،کہیں اور ایسا فیصلہ آتا تو وزیراعظم کی جماعت استعفی مانگتی،بریگزٹ پر کیمرون نے اخلاقاً استعفی دیا،کسی نے مانگا نہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کس منہ سے عوام کے سامنے جائے گی،میں پٹیشنر تھا مجھے تو کم از کم بولنے دیتے،دو ججز نے وزیراعظم کو جھوٹ بولنے پر نااہل کرنے کو کہا،دو ججز نے کہا میاں صاحب نے جھوٹ بولا ہے،پانچوں ججز نے وزیراعظم کا بیان مسترد کیا،ادارے وزیراعظم کے ہوتے ہوئے تحقیقات نہیں کرسکتے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے ماتحت جے آئی ٹی کا کوئی فائدہ نہیں،آج تمام اپوزیشن نوازشریف کے استعفے پر متفق ہے،وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،پاکستان میں سالانہ دس ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ادارے پہلے ہی ناکام ہوچکے کیا وہ نوازشریف کو پکڑیں گے،سمجھ نہیں آتا مٹھائیاں کس بات پر بانٹیں گئیں،شرم آنی چاہیے،سپریم کورٹ نے قطری خط مسترد کردیا ہے،جے آئی ٹی اس وقت کامیاب ہوگی جب نوازشریف وزیراعظم نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعے کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔۔۔۔(خ م)