پانامہ لیکس

نیب خلاف ضابطہ کارروائی کر رہا ہے، نوازشریف کا جواب

لاہور(ملت آن لائن)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے نیب میں اپنا جواب جمع کرادیا۔شریف خاندان اور اسحاق ڈار بھی نیب میں پیش نہ ہوئے

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے جس کے لیے میاں نوازشریف، حسن، حسین اور مریم نواز کو آج تیسرا اور آخری نوٹس جاری کیا گیا لیکن شریف خاندان نیب لاہور کے سامنے پیش نہیں ہوا۔
میاں نوازشریف نے اپنا 2 صفحات پر مشتمل جواب ایڈووکیٹ امجد پرویز کے ذریعے نیب میں جمع کرایا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ نواشریف کو شکوہ ہے کہ بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا جب کہ نیب جس قانون کے تحت کارروائی کررہا ہے وہ خلاف ضابطہ ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہےکہ نیب ریفرنس کی تیاری اور تحقیقات کا اختیار چیرمین نیب کے پاس ہے اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی تحقیقات نہیں دھوکا ہے جب کہ اسی بنا پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی، اس مرحلے پرنوازشریف کا نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہونا بامقصد نہیں ہوگا۔