پانامہ لیکس

نیب نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کرپشن اور فنڈز میں خردبرد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد ۔ قومی احتساب بیورو نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کرپشن اور بدعنوانی ، سوسائٹی کے فنڈز میں خردبرد اور ڈویلپمنٹ کے لئے غیر قانونی کنٹریکٹ دے کر اربوں روپے کی خردبرد میں ملوث سوسائٹی کے صدر رانا غلام فرید ،سابق نائب صدر و جنرل سیکرٹری سید عامر حسین شا ہ،جنرل سیکرٹری سابق ایگزیکٹو ممبر و ممبر ڈویلپمنٹ کمٹیی مظہر حسین ،سن شائن رئیل سٹیٹ کے سی ای او محمد ارشد اور پراپرٹی ڈیلرخوش نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)کومنسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈویلپمنٹ کے کنٹریکٹ دینے کے لئے اختیارات کے غلط استعمال ،پلاٹس کی الاٹمنٹ میں گھپلے اور سوسائٹی کے فنڈر میں خردبرد کی متعدد شکایات موصول ہوئیں ،دوران تحقیقات یہ ثابت ہوا کہ منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر رانا غلام فریدنے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے نوید اسلم اینڈ ایسوسی ایٹس کو بغیر کسی بڈ کے ڈویلپمنٹ کا کنٹریکٹ سونپا اور سوسائٹی کے بائی لاز کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے اور سوسائٹی کے فنڈز میں بھی خردبرد کی، ملزم نے بغیر کسی قرعہ اندازی کے پلاٹس الاٹ کیے ۔دوران تحقیقات یہ بھی ثابت ہوا کہ سوسائٹی کے صدر نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پلاٹس کی ٹرانسفر کے لئے بوگس چیک ریکارڈ کا حصہ بنے اور ڈبل الاٹمنٹ بھی کرتے رہے ہیں ۔رانا غلام قادر نے 94ممبرشب کی ٹرانسفر بوگس اور جعلی دستاویزات پر کیں ۔قومی احتساب بیورو (نیب ) راولپنڈی نے ان تمام ملزمان کو گرفتار کر نے کے بعد احتساب عدالت راولپنڈی کے جج کی عدالت میں میں پیش کیا جہاں پر فاضل جج نے ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر ان ملزمان کو نیب کے حوالے کر دیا ہے ۔ڈی جی نیب راولپنڈی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی ہدایات پر کرپشن کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان سے قانون کے مطابق لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی ۔
Back to Conversion Tool