پانامہ لیکس

واجد ضیا نے اسلام آباد سے باہر سیکیورٹی کے لیے درخواست دیدی

اسلام آباد:(ملت آن لائن)پانامالیکس کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا نے اسلام آباد سے باہر سیکیورٹی کیلیے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست دیدی۔

ذرائع کے مطابق واجد ضیا کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، تاہم رجسٹرار آفس کا خط موصول ہونے پر وزارت داخلہ نے واجد ضیا کی سیکیورٹی سے متعلق احکام جاری کر دیے ہیں اور اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد اور کمشنرکو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
رجسٹرار آفس نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، تاہم رجسٹرار آفس کا خط موصول ہونے پر وزارت داخلہ نے واجد ضیا کی سیکیورٹی سے متعلق احکام جاری کر دیے ہیں اور اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد اور کمشنرکو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔