پانامہ لیکس

وزیراعظم اپنےعلاج کے لیے لندن گئے ، پا نامہ کے لیے جا تے تو لندن نہ جا تے: رانا ثنا اللہ

فیصل آباد (آئی این پی)صو با ئی وزیر قا نون رانا ثناا للہ خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے علاج کے لیے لندن گئے ، پا نا مہ لیکس معا ملات کے لیے جا تے تو لندن نہ جا تے، انکے بچوں نے بھی کو ئی غیر قا نونی کام نہیں کیا، الزام لگا نے والوں کے خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو ں گے، ملک کی ترقی میں رکا وٹیں ڈا لنے والے را کے ایجنٹ ہیں ،چھو ٹو گینگ کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا ئیں گے، شہید ہو نے والے پو لیس اہلکاروں کا خون را ئیگاں نہیں جا ئے گا۔وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چھو ٹو گینگ کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا ئیں گے ۔ شہید ہو نے والے پو لیس اہلکاروں کا خون را ئیگاں نہیں جا ئے گا۔ چھوٹو گینگ کے 200سے زا ئد سہولت کا رو کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چھو ٹو گینگ کے لیے رسد کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ان کے پاس جدید اسلحہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے لیے پاک فوج سے مدد لینے کے لیے بھی غور ہو رہا ہے۔ جلد اس کا فیصلی بھی کر لیا جا ئے گا ۔