پانامہ لیکس

وزیراعظم سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کے بجائے آف شور اکاؤنٹس کی وضاحت کریں:عمران

اسلام آباد:(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاناما لیکس پر سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کے بجائے اپنی آف شور کمپنیوں اور اکاؤنٹس کی وضاحت کریں۔ سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین تحریری طور پر واضح کر چکے ہیں کہ انھوں نے کسی سے بھی قرضے معاف نہیں کروائے اور وہ غلط الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔