پانامہ لیکس

وزیراعظم کے پانامہ لیکس پر خطاب کو پوری قوم نے مسترد کیا،پی ٹی آئی

اسلام آباد:(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ، وزیراعظم کے پانامہ لیکس پر خطاب کو پوری قوم نے مسترد کیا ، نواز شریف کوپہلی مرتبہ حقیقی اور بیدارمغز حزب اختلاف کا سامنا ہے۔ مرکزی میڈیا سیل کی طرف سے وزیراعظم کے بیان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے پانامہ لیکس پر خطاب کو پوری قوم نے مسترد کیا، جس میں قوم کے ذہنوں میں جنم لینے والے کسی ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔ وزیراعظم کو پہلی مرتبہ حقیقی اور بیدار مغز حزب اختلاف کا سامنا ہے،ایک شخص نہیں پوری قوم وزیراعظم کے خاندان کے اثاثوں اور مالیات کی تفصیلات کی تحقیقات چاہتی ہے، نوازشریف کی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث ہی پہلے بھی احتجاج پر مجبور ہوئے،وزیراعظم پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قوم کی امنگوں کے مطابق کمیشن بنا کر اپنی مشکلات کم کر سکتے ہیں۔