پانامہ لیکس

پاناما دستاویزات نے بڑے بڑوں کے راز فاش کردیئے

لندن:(اے پی پی)دنیا میں بڑے لوگ کیسے ٹیکس چوری کرتے ہیں پاناما دستاویزات نے راز فاش کردیا۔ان دستاویزات میں کئی ملکوں کے سربراہان سمیت کھلاڑیوں اور اداکاروں کا بھی نام ہے۔ کالا دھن سفید کرنے میں صرف سیاسیتدان،عالمی رہنما اور صنعتکار ہی شامل نہیں ہوتے بلکہ اس میں کھیل اور شوبز کے لوگ بھی برابر کے شریک ہیں۔ان دستاویزات کے تحت پانچ سو بھارتی ٹیکس چور ہیں،یورپی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر مائیکل پلاٹینی اور فیفا کے اہلکار بھی ٹیکس چوری میں شامل ہیں۔ فہرست میں امیتابھ بچن،ایشوریا رائے اور دیگر ٹیکس چوری کرنے کیلئے مختلف حربے اپناتے رہے ہیں۔جبکہ چینی اداکار جیکی چین اور انکے خاندان کے کچھ افراد کا نام بھی پاناما کی فہرست میں شامل ہیں۔ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی انکے والد،یورپی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر مائیکل پلاٹینی اور فیفا کے اہلکار بھی ٹیکس چوروں کی فہرست میں موجود ہیں۔