پانامہ لیکس

پاناما لیکس اللہ کی طرف سےتقدیربدلنےکا موقع ہے: عمران

جہلم: (آئی این پی) عمران خان نے تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایسا ملک تھا جوتیزی سے ترقی کررہا تھا اور تیسری دنیا سے لیڈر پاکستان کی ترقی کا راز جاننے آتے تھے۔ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ فیصلہ ہونا ہے پاکستان کس طرف جائے گا اور 3 تاریخ کو لاہور جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے پاکستان چلتا ہے ملک کو نیچے جاتا دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ نواز شریف اوباما کے سامنے پرچیاں دیکھ کر جواب دیتے ہیں اور تو اور اوباما سے تصویر کھنچوانے کا وقت مانگتے ہیں۔ کپتان نے کہا ہر پاکستانی پر آج ایک لاکھ 20 ہزار قرضہ چڑھ چکا ہے جبکہ ہر روز قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قرضے اور بھیک مانگ کر ملک چل رہا ہے۔ سعودی عرب میں کئی پاکستانی بے روزگار ہیں۔ عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا پاناما لیکس اللہ کی طرف سےتقدیربدلنے کا موقع ہے اپنی تقدیر اپنے ہاتھ لے لی تو ملک عظیم بن سکتا ہے۔ کرپشن نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ملکی ادارے برباد کر دیئے گئے۔