پانامہ لیکس

پاناما لیکس: تحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکرنےکا اعلان

اسلام آباد: (اے پی پی) پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف نے حکومتی رویے سے مایوس ہو کر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیر کے روز پٹیشن دائر کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پاناما لیکس کا معاملہ قطعی ٹھنڈا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ حکمرانوں کا پاناما لیکس کے معاملے پر ہر فورم پر پیچھا کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے مشورہ نظر انداز کر دیا ہے۔ قانونی ٹیم نے عمران خان سے حتمی منظوری حاصل کر لی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے پیر کے روز سپریم کورٹ میں پاناما لیکس معاملے پر پٹیشن دائر کی جائے گی۔