پانامہ لیکس

پاناما لیکس کے بعد ڈرگ لیکس آرہی ہیں:رانا ثنا اللہ

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد ڈرگ لیکس آرہی ہیں الکوحل اور کوکین استعمال کرنے والوں کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے ایسے لوگوں پر پابندی ہونی چاہیے‘ دھرنا اور گھیراو حکومتی دفاتر کا ہوتا ہے کسی کے گھر کا کبھی بھی نہیں ہوتامعلوم نہیں عمران خان فیصلے کے وقت کس حالت میں تھے تمام سیاستدانوں کے بلڈ سیمپل لیے جائیں اور سب سے پہلے میں اپنا سیمپل دوں گا‘ کچا ایریا میں جوائنٹ آپریشن کے خلاف کیا جارہا ہے ا س علاقے میں جانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں چھوٹو گینگ کے دو سرغنہ ہلاک کیے جاچکے ہیں اس علاقے میں جنگل میں چھپے ہوئے ہیں پنجاب حکومت اس علاقے کو ہر قیمت پر صاف کیا جائے گا جو بھی قیمت دینا پڑیاصل مشکل اس علاقے کی صورتحال ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ راجن پور اور رحیم یار خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ضرب آہن جاری ہے جس میں رینجرز کی سپورٹ بھی حاصل ہے اور اب جو صورتحال ہے اس میں فوج سے درخواست کی جاسکتی ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف اصل مسئلہ علاقے کی صورتحال ہے حملہ آور جنگل میں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے 2 اہم کارندے مارے جاچکے ہیں اور چاہے جتنی بڑی قربانی دینی پڑے آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد پاکستانی سیاست میں ڈرگ لیکس آرہی ہے کرپٹ لوگوں کے سیاست اور الیکشن لڑنے پر پابندی ہونی چاہیے اسی طرح کوکین اور الکحو ل لینے والے افراد پر بھی پابندی ہے اور میرے سمیت سمیت سب کے خون کا تجزیہ ہونا چاہیے ضروری ہے کہ غیرممنوعہ ادوایات کا استعمال کرتے ہیں انکا سیاست میں حصہ لینا خطرناک ہے ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنے والے ملک کے لئے غلط فیصلے کردیتے ہیں علاج کے لئے گئے ہیں احتجاج کے لئے گورنر ہاوس وزیراعلی ہاوس مال روڈ پڑا ہے گھروں کا گھیراو نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا رائیونڈ دھرنے میں شرکت سے انکار انکء جماعت کی اجتماعی سیاسی سوچ ہے تماشا ملک میں سیاسی عدم استحکام کے لئے ہے ترقی کے پہے کو روکنے کا پروگرام ہے ا عتزاز احسن سے گزارش ہے کہ اگر ان پر دانشوری کا لبادہ اوڑنے کا الزام لگ گیا ہے تو اسکی ہی لاج رکھ لیں اعتزاز احسن باولے پن کا مظاہرہ نہ کریں اگر معاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں تو انہیں درست ہونے دیں۔