پانامہ لیکس

جے آئی ٹی کی شکایت پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد(ملت آن لائن) پاناما کیس تحقیقات، جے آئی ٹی کی شکایت پر سپریم کورٹ کے حکم پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی ہے جو ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے جبکہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہوںگے۔
سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی کو 10 جولائی تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔