پانامہ لیکس

پنامہ لیکس: وزیراعظم کے خلاف ایک اور پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر

لاہور:( اے پی پی ) پنامہ پیپرز میں وزیراعظم کے خفیہ اثاثوں کی تحقیقات نیب سے کروانے کےلئے لاہورہائی کورٹ میں ایک اورپٹیشن داخل کردی گئی۔ لاہور کی عدالت عالیہ نے پنامہ پیرز کے حوالے سے آنے والی تمام درخواستیں اکھٹا کرنے کے بعد سماعت شروع کرنے کا حکم صادر کررکھا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں جسٹس شاہد وحید کی عدالت میں درخواست گزارنے موٗقف اختیارکیاکہ پنامہ انکشافات کےبعد وزیراعظم اوران کے خاندان پر منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہوچکا ہے، عدالت وزیراعظم اوررحمان ملک کو بطوررکن پارلیمنٹ نااہل قراردے۔ جسٹس شاہد وحید نے پنامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے دستاویزات کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانےکی اجازت دےدیتھی۔ درخواست گزارنے استدعاکی کہ عدالت مریم صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کابھی حکم دے۔ عدالت نے وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کے لیے چاروں درخواستوں کی سماعت چودہ اپریل تک ملتوی کردی۔ عدالتی حکم کے مطابق آئندہ سماعت 14 اپریل کوہوگی۔