پانامہ لیکس

ڈان لیکس رپورٹ بالکل منظر عام پر آنی چاہیے، پرویز رشید

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ بالکل منظر عام آنی چاہیے۔

گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ فوج کو ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لانی یہ حکومت کا کام ہے اور اس حوالے سے حکومت سے ہی درخواست کی جائے۔

سینیٹر پرویز رشید نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا ڈان لیکس رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں بنتا کیوں کہ میری نوکری تو پہلے ہی چھین لی گئی تھی۔
انہوں نے کہا مجھ پرالزام لگایا گیا کہ میں نے خبر کو رکوایا نہیں، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ رپورٹ لکھنے والوں نے مجھے نکالنے کو اچھی طرح ثابت کرنیکی کوشش کی ہوگی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں ڈان لیکس کی رپورٹ عوام کے سامنے لانے کا کہا تھا۔