پانامہ لیکس

کرغزستان کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا

بشکک:( اے پی پی ) کرغزستان کے وزیرِاعظم تیمر شریف نے اپنی کابینہ پر بدعنوانی کے الزامات پر عہدے سے استغفیٰ دے دیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرغزستان کے وزیراعظم تیمر شریف کی کابینہ پر بدعنوانی کے الزامات تھے جس کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ نے ایک کمیشن بنایا تھا جس نے ضروری کاغذات اور لائسنس کے بغیر10 کروڑ ڈالر کا ٹھیکہ ایک چینی کمپنی کو دینے کی تحقیقات کیں جب کہ پارلیمانی کمیشن کی جانب سے ان کی کابینہ پر بدعنوانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دے دیا۔تیمر شریف گزشتہ سال مئی سے ملک کے وزیراعظم ہیں لیکن وہ ملک کی معاشی بہتری کے لئے کوئی قابل قدر کام نہ کرسکے۔ دوسری جانب سوشل ڈیموکریٹس صدر کے ساتھ ہیں اور پارلیمنٹ میں ان کی ہی اکثریت ہیں۔ ان جماعتوں میں عطا میکان اور اونوگو پروگریس جماعتیں شامل ہیں۔ اس اتحاد کے پاس 120 میں سے 80 نشستیں ہیں۔ اب یہ اتحاد نئے وزیراعظم کے لئے قانونی مشاورت کررہا ہے۔