پانامہ لیکس

کوئی پاکستانی کمپنی پاناما لیکس سکینڈل میں ملوث نہیں،ایس ای سی پی

اسلام آباد: (اے پی پی) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پانامااسکینڈل میں کوئی پاکستانی کمپنی ملوث نہیں ، لوگوں نے انفرادی حیثیت میں آف شور کمپنیوں میں سرمایہ لگایا ، ادارے کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ رکھنے کے لیے نئے قانون کی تجویز پیش کردی گئی۔سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاناما پیپرز کے حوالے سے تحقیقات کی ہیں ، جن کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کسی بھی کمپنی نے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری نہیں کی گئی بلکہ مختلف افراد نے انفرادی حیثیت میں پیسہ لگایاتاہم غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ایک قانون بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کا نام ”کمپنیز گلوبل رجسٹر آف بینی فشل اونر شپ اِن ڈرافٹ کمپنیز بِل“ رکھا گیا ہے۔بل کے مطابق نئے قانون کے نتیجے میں مستقبل میں ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری، منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔