پانامہ لیکس

کچھ گڑبڑ ہے،اللہ کرے وزیراعظم بچ جائیں،خورشید شاہ

لاہور / ملتان:(اے پی پی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں پانامہ لیکس کی باز گشت ہے مگر پیپلز پارٹی شہید بی بی کے بتائے ہوئے راستے مفاہمت کی سیاست پر کاربند ہے، ہماری دعا ہے اللہ کرے کہ جمہوریت کے تسلسل کیلیے وطن عزیز کا وزیر اعظم بچ جائے۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی سیاسی جماعت نے وزیراعظم نواز شریف پر منی لانڈرنگ، کرپشن یا ٹیکس چوری کا الزام نہیں لگایا پانامہ لیکس انٹرنیشنل اسکینڈل ہے، برطانیہ کے وزیر اعظم پر بھی دباؤ ہے حالات سے محسوس ہوتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے لیکن پانامہ لیکس کو غلط نہیں کہا جا سکتا اسکے باوجود پیپلز پارٹی وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ نہیں کر رہی۔