پانامہ لیکس

کیا پنامہ پیپرزکا معاملہ سوموٹو کے لائق نہیں: بلاول بھٹو

کراچی:(اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سوال کیا ہے کہ کیا ’پنامہ پیپرز‘ کا معاملہ سوموٹو ایکشن لینے کے لائق نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ ’’تاریخ پاکستان کی عدالتوں سے سوال کرے گی پیپلزپارٹی کے خلاف روز سوموٹو لیاگیا ، کیا پنامہ پیپرز سوموٹو لینے کا اہل نہیں تھا‘‘۔ پیپلز پارٹی کے 2008 سے 2013 کی حکومت میں سپریم کورٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پرسوموٹو ایکشن لئے گئے تھے جن میں سے ایک کے نتیجےمیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گھر جانا پڑا تھا۔ پنامہ پیپرزمیں پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بینظیربھٹو اور رحمان ملک کا نام بھی پنامہ پیپرز میں شامل ہے جس کی رحمان ملک تردید کرچکے ہیں کہ ان کا یا پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کا پنامہ میں کوئی اکاوئنٹ نہیں ہے۔