پانامہ لیکس

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنا بیان ریکارڈ کرانے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کیا تھا جس پر وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود لیگی کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور میڈیا سے بات کئے بغیر ہی جوڈیشل اکیڈمی میں داخل ہو گئے۔ دوسری جانب پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس بھی سربراہ عامر ضیا کی سربراہی میں جوڈیشل اکیڈمی میں ہی ہو رہا ہے۔
میرا نام آف شور کمپنی میں ثابت ہو تو سیاست چھوڑ دونگا۔رحمان ملک
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں اپنی تیسری کارکردگی رپورٹ پیش کی تھی جس میں وزیراعظم نوازشریف، ان کے دونوں صاحبزادوں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ریکارڈ کئے گئے بیان کی تفصیلات بھی شامل تھے جبکہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینیڑ رحمان ملک نے بھی جے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔