ملت آن لائن…پاناما کیس کا فیصلہ بیس اپریل کو آیا تھا. فیصلے میںکہا گیا کہ سات روز کے اندر جے آئی ٹی بنائی جائے جو ساٹھ روز میںتحقیقات کر کے رپورٹ سپریم کوٹ کے عمل درآمد بنچ کے سامنے پیش کرے گی. مگر آج سات روز کی بجائے گیارہ دن گزر گئے، پاناما کیس پر جے آئی ٹی نہ بن سکی ہے. ملک میںاس وقت ڈان لیکس کا ہاٹ ایشو ہر طرف زیر بحث ہے اور ہر کوئی پاناما کیس کو بھول چکا ہے. بھارتی بزنس مین سجن جندال کی آمد اور عمران خان کے دس ارب کے الزامات بھی انہی دنوں آئے اور یہی ایشوز آج کل میڈیا پر جگہ لے رہے ہیں. پاناما پر اگر ابھی تک جے آئی ٹی نہیںبن سکی تو یہ کیا تحقیقات کرے گی اس کے بارے میں قوم کی توقعات اور اندازے کس قدر پورے ہوتے ہیں یہ آئندہ چند روز میںواضھ ہو جائے گا.
پانامہ لیکس
گیارہ دن گزر گئے، پاناما کیس پر جے آئی ٹی نہ بن سکی