لاہور(ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین وسینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ 2نومبر کو پتہ چل جائیگا عمران خان کیا کر نا چاہتے ہیں اور حکومت کیا کر یگی ‘عمران خان کے مطالبات پہلے ہی مان لیے معاملہ عدالتوں میں ہے مزید اورکیا کریں؟وزیر اعظم نوازشر یف نے نہ خودغلط زبان استعمال کی نہ وہ ایسا کرنیکاکسی کو کہتے ہیں مگر عمران خان مخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں ‘عمران خان جس طر ح گالیاں دیتا ہے اس کو کون درست سمجھتا ہے ؟ملک میں آئین سے کوئی بھی بالاتر نہیں عدالتیں آئین و قانون کیمطابق فیصلے کرتیں ہیں ‘ملک میں آئین وقانو ن اور جمہو ریت کا ہر صورت تحفظ کیا جائیگا ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر نیوالے ناکام ہوں گے۔ ہفتے کے روز لاہور میں ایک تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن)لیگ کے چےئر مین وسینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ عمران خان ہر روز نئی بات کرتے ہیں انکے میعار اور مطالبات تبدیل ہو تے رہتے ہیں انکو ایک جگہ ٹک کر بات کر نی چاہیے وہ ملک میں آئین وقانون کو ہاتھ میں لیکر اپنی مر ضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں مگر ملک میں عدالتیں آزاد ہیں انکا فیصلہ آئین وقانون کے مطابق ہی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود پانامہ لیکس کا معاملہ سپر یم کورٹ میں لے جانے کی باتیں کرتے رہیں اب کیس عدالت میں ہے انکو چاہیے وہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کر یں انکے پاس اب سڑکوں اور شہروں کو بند کر نے کا کوئی جواز نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہر حال میں اپنا اخلاقی معیار برقرار رکھیں گے اور ہم عمران خان کی کسی بات کا غیر اخلاقی اور نازیبا الفاظ میں جواب نہیں دیں گے کیونکہ ہمارے قائد میاں نوازشر یف کسی کے بارے میں ایسی زبان استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو ایسی زبان استعمال کر نے کا کہتے ہیں ہم جمہو ری لوگ ہے جمہو ریت اور اخلاقیات کے مطابق ہی چلیں گے عمران خان جس طر ح گالیاں دیتا ہے اس کو کون درست سمجھتا ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کہاں سے آئی،اس حوالے سے بھی سوچنے کی ضرورت ہے خطرہ ان گروہوں سے ہے جو اسلامی تعلیمات کی روح کو نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کہتے تھے کہ مسلمانوں کوکرداراداکرنے کیلئے توجہ دینا ہوگی اور جمہوریت کی جو تشریح علامہ اقبال نے کی وہ سب سے بہترہے۔
پانامہ لیکس
2نومبر کو پتہ چل جائیگا ،عمران خان کیا کر نا چاہتے ہیں اور حکومت کیا کر یگی‘ ظفر الحق