پانامہ لیکس

2نومبر کو میرپور سے بڑا قافلہ اسلام آباد دھرنے کیلئے روانہ ہو گا‘ قمر چوہدری

میرپور(ملت + آئی این پی)تحریک انصاف میرپور کے سابق ضلعی صدر قمر چوہدری نے کہا ہے کہ 2نومبر کو میرپور سے بڑا قافلہ اسلام آباد دھرنے کیلئے روانہ ہو گا۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 2نومبر کو ایک بڑا قافلہ دھرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گا۔ عمران خان نے کرپشن کے خلاف جو آواز بلند کی ہے۔ ہم اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور اپنے ملک کی بہتری کیلئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ نواز شریف نے ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔ عوام کا ٹیکس کے پیسے کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا جا رہا ہے۔ اب نواز شریف اور شہباز شریف کو کرپشن کاحساب دینا ہوگا اور میں امید کرتا ہوں کہ ہر طبقہ فکر کے لوگ اسلام آباد دھرنے میں شامل ہو کر حب الوطنی کا ثبوت دیں گے۔