پانامہ لیکس

نیب پہلے انکوائری کر چکا اب کیا انکوائری کرنی ہے،اسحاق ڈار

لاہور(ملت آن لائن)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیب میں پیش ہونے کے بجائے بزریعہ خط اپنا جواب جمع کروادیا۔نیب پہلے ہی انکوائری کر چکا ہے اب کس بات کی انکوائری کرنی ہے،

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے نیب میں پیش ہونے کے بجائے بذریعہ خط اپنا جواب جمع کروادیا۔ اسحاق ڈارنے نیب کو پیش نہ ہونے کی وجوہات کے ساتھ کچھ دستاویزات بھی جمع کرائِی ہیں جب کہ نیب نے بھی اسحاق ڈارکی طرف سے خط اور دستاویزات ملنے کی تصدیق کردی۔

نیب ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارنے نیب کی طرف سے بھجوائے گئے سوالنامے کا تفصیل سے جواب دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے نیب کو نیب کی طرف سے ہی کی جانے والی انکوائری رپورٹ جمع کرا دی اوراپنے جواب میں کہا کہ میری نیب پہلے ہی انکوائری کر چکا ہے اب کس بات کی انکوائری کرنی ہے، نیب 15 جولائی 2016 کو میرے خلاف ثبوت نہ ہونے پر انکوائری بند کر چکا ہے۔

دوسری جانب نیب نے پاناما کیس میں ایس ای سی پی کے افسران کو بھی طلب کرلیا۔ پاکستان ایس ای سی پی کے افسران ریکارڈ کے ساتھ نیب میں پیش ہوئے اورانہوں نے اسحاق ڈارکی اہلیہ، دوبیٹوں اوربہو کا ریکارڈ بھی ایس سی پی نے نیب کے حوالے کردیا۔