پانامہ لیکس

حکومت پانامہ فیصلے کے آفٹر شاکس برداشت نہیں کر سکے گی: مسرت جمشید

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت پانامہ فیصلے کے آفٹر شاکس برداشت نہیں کر سکے گی ، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی فاضل بنچ کی ججمنٹ کے بعد پوری قوم یک زبان ہو کر مطالبہ کر رہی ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں ، عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں شفافیت کے دعویداروں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں ۔ وہ ہفتہ کو حلقہ این اے 124کے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والی خواتین کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلے میں جس طرح حکمران خاندان سے سوالات پوچھے گئے ہیں اس کے بعد (ن) لیگ کے جشن منانے پر پوری قوم حیران ہے ۔حکمرانوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے فیصلہ آتے ہی جشن منانے کا ڈرامہ رچایا جو فلاپ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اورانشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک و قوم کی دولت لوٹنے والے احتساب کے کٹہرے میں ہوں گے۔