پانامہ لیکس

پاناما کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: عمران خان

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں‘ صرف سپریم کورٹ پر ہی اعتماد رہ گیا ہے‘ ادارے تگڑے ہوں تو وزیراعظم کرپشن کر ہی نہیں سکتا‘ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے اداروں کو ایکسپوز کردیا ہے‘ ہم سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ‘ بنی گالہ میں پارکس پر قبضے ہورہے ہیں‘ دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں‘ چائنا کٹنگ ہورہی ہے‘ بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بنی گالہ میں پارکس پر قبضے ہورہے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں۔ چائنا کٹنگ ہورہی ہے بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کا کہ میں نے بنی گالہ کی بات کی ہے یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بنگی گالہ کس حدود میں ہے چیف جسٹس ہی مسئلہ حل کراسکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں۔ صرف سپریم کورٹ پر ہی اعتماد رہ گیا ہے۔ ادارے تگڑے ہوں تو وزیراعظم کرپشن کر ہی نہیں سکتا۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے اداروں کو ایکسپوز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں حدود کا جھگڑا کھڑا کردیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ کہتی ہے ہماری حدود نہیں سی ڈی اے کہتی ہے ہماری نہیں۔ بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصا ف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ن لیگ کے لیڈر کو کرپٹ قرار دیا مگر مسلم لیگ نواز اپنے لیڈر کو کرپٹ قرار دیئے جانے پر جشن منا رہی ہے۔ عمران خان نے پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے لیگی قیادت اور کارکنوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔