پنجاب حکومت

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہبازشریف کی وزیر اعظم نوازشریف کو گلے لگاکر مبارکباد

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے گلے لگا کر وزیر اعظم نوازشریف کو مبارکباد دی ۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم نوازشریف کے سر سے نااہلی کی تلوار ہٹنے کے بعد انکے چھوٹے بھائی وزیر اعلی شہبازشریف نے انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی اور اللہ کا شکر ادا کیا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ پاکستان کو آگے لیجانے کے عزم کا عیادہ بھی کیا ۔اس موقع پر پرویز رشید اور عرفان صدیقی،چوہدری نثار ،گورنر سندھ محمد زبیر ،حنیف عباسی بھی موجود تھے جبکہ مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ تھیں۔چوہدری نثار ،گورنر سندھ محمد زبیر اورحنیف عباسی نے بھی وزیراعظم کو مبارکباد دی اسکے علاوہ وہ ایک دوسرے کو بھی مبارکبادیں دیتے رہے ۔