اسلام آباد (ملت+ آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اوروفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں توانائی کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ جمعرات کو وزیر علیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر پانی و بجلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں توانائی کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں پانی کے ذخائر کی تعمیر کے ساتھ متبادل توانائی منصوبوں پر کام جاری ہے، توانائی بحران پر قابو پانے لے لئے 3برس میں کیے گئے اقدامات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ساہیوال کو ئلے سے 1320 میگاواٹ کا منصوبہ آئندہ سال وسط میں پیداوار شروع کر دیگا، اسی طرح گیس سے 3600 میگاواٹ کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئندہ برس کے آخر تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہو جائیگی جبکہ خواجہ آصف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پا کر صنعتی اور زرعی شعبے کی ضرورت پوری کریں گے۔
پنجاب حکومت
آئندہ برس کے آخر تک دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائیگی ،وزیراعلیٰ پنجاب
