پنجاب حکومت

آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، شہبازشریف

پاکستان کی 70

آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، شہبازشریف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کوغیرمتزلزل عزم پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کوغیرمتزلزل عزم پرخراج تحسین پیش کرتےہیں، قوم کشمیریوں سے اخلاقی،سفارتی، سیاسی حمایت کےعزم کا اعادہ کرتی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت نےمسئلہ کشمیر کوعالمی فورمزپربھرپورطریقےسےاجاگرکیا، یواین قراردادوں کےمطابق کشمیرکامسئلہ حل کرنےکی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔
آج یوم یکجہتیِ کشمیرملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے
یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکے خلاف اورمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایاجارہا ہے۔پاکستان اور دنیاکےمختلف ممالک میں ریلیاں،احتجاج،مظاہرےاور سیمینارز ہوں گے،صبح دس بجےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائےگی۔ پاکستان اورآزاد کشمیر کوملانے والےکوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائےگی۔آج کے دن کنٹرول لائن پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دفترمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کی یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر انیس سونوے سے ہرسال پانچ فروری کوملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کے شکارکشمیریوں کی حمایت کا دنیا بھر میں اعلان کرنا ہے۔