پنجاب حکومت

آزادی کپ میں پاکستانی قوم کو فتح ملی ،شہباز شریف

آزادی کپ میں پاکستانی قوم کو فتح ملی ،شہباز شریف
میچوں کا پرامن انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے، ورلڈ الیون اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے قوم کو عمدہ کھیل سے بھرپور محظوظ کیا، وزیراعلی پنجاب کا بیان
انقرہ /لاہور(آئی این پی ملت اآن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے قوم کو عمدہ کھیل سے بھرپور محظوظ کیا،ہار اورجیت سے قطع نظر پرامن پاکستانی قوم کو فتح ملی ہے،میچوں کا پرامن انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے۔ہفتہ کو ایک بیان میں وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت اور شائقین کرکٹ کیلئے شاندار انتظامات کئے، ورلڈ الیون کے میچوں کے دوران سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے، ان میچوں کا پرامن انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے۔خادم اعلی پنجاب نے کہا کہ بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے آزادی کپ کے میچوں کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات انتہائی شاندار رہے ، سیریز میں شائقین کرکٹ کو پرسکون اور بہترین ماحول میں کرکٹ کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

……………….
جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں، شہباز شریف

جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں، شہباز شریف
لاہور(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام عوامی مفاد کا نظام ہے کیونکہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔

جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد جمہوری اقدار اور روایات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینا ہے، جمہوریت لوگوں کے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظام کے تعین کے لیے آزادنہ رائے پر منحصر ایک عالمی نظام ہے۔ جمہوری نظام عوامی مفاد کا نظام ہے کیونکہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں، جمہوریت محض انتخابات کے انعقاد کا نام نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہترین نظام ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے، پاکستانی عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کے قائل ہیں،جمہوریت میں حق حاکمیت عوام کے پاس ہوتا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے اپناموثر کردار ادا کیا ہے۔