لاہور:(ملت) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مقامی ہوٹل میں دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے موضوع پرمنعقدہ انٹرنیشنل مشاورتی سیمینار کے اختتامی سیشن کے دوران بین الاقوامی و ملکی کمپنیوں کے اعلی حکام، انجینئرز،کنسلٹنس اورماہرین کے سوالات کے خود بھی جوا ب دےئے اور مدلل انداز میں پروگرام کی افادیت اوراہمیت سے آگاہ کیا ۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت اس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے اورہم کم خرچ ،اعلی معیاراور پائیدارقابل عمل اقدامات کے ذریعے پروگرام پر عملدر آمد کرنا چاہتے ہیں اوراسی مقصد کیلئے اس سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے اور میں سیمینار کے دوران سامنے آنے والی تجاویز اور سفارشات سے بہت مطمئن ہوں اوریہ چیلنج بہت جلد مواقع میں بدلے گا۔واٹرسیکٹر کے ایک ماہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس شاندار سیمینار کے انعقادکی روشنی میں مرتب کی جانے والی سفارشات کے نتیجہ میں اس پروگرام کی لاگت میں اربوں روپے کی کمی آئے گی اور معیار بھی بہترین ہوگا،جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ’’ آپ کے منہ میں گھی شکر‘‘انشاء اللہ ایسا ہی ہو گا۔سیمینار میں شریک کمپنیوں کے اعلی حکام ،انجینئرز اورماہرین نے پینے کے صاف پانی کے پروگرام کیلئے ایسے سیمینار کے انعقاد کو پنجاب حکومت کی شفاف پالیسی کا آئینہ دارقراردیا اورکہا کہ آج تک کہیں بھی اتنے کھلے ماحول میں ایسی کھلی باتیں نہیں ہوئیں۔یقیناًاس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتا ہے جو شفافیت کی پالیسی کے روح رواں ہیں۔
پنجاب حکومت
’’آپ کے منہ میں گھی شکر‘‘
