لاہور: (ملت+اے پی پی) دنیا نیوز نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اراضی اسکینڈل بے نقاب کیا تو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اراضی سکینڈل کے تمام کرداروں کو فوری طور پر بے نقاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزیر اعلی نے تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی جس میں سیکریٹری بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری لائیو اسٹاک اور ڈی جی ایل ڈی اے شامل ہیں۔ ادھر ڈی جی اینٹی کرپشن نے بھی ہنگامی اجلاس بلا لیا۔
پنجاب حکومت
اراضی اسکینڈل، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی
