پنجاب حکومت

اربوں روپے خرچ کرکے بھی جہانگیرترین کو شکست ہوئی، حمزہ شہباز

اربوں روپے خرچ کرکے بھی جہانگیرترین کو شکست ہوئی، حمزہ شہباز

گوجرانوالہ:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں‌ پہلا موقع ہے، جب عوام جانے والے حکمرانوں کو دوبارہ اسمبلیوں میں‌ لانے کی بات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرکٹ ہاوس میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت ملی تو بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات بڑھائیں گے. حمزہ شہباز نے اپنے خطاب میں‌ کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی ہوئی، اسی وجہ سے عوام پھر سے ن لیگ کو منتخب کرنا چاہتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اگر پھر اقتدار میں‌ آئے، تو بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز دگنے کر دیں گے اور ان کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا. لیگی ایم این اے نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بڑے بول نہیں بولنے چاہییں، اربوں روپے لگانے کے باوجود جہانگیر ترین کو شکست ہوئی،ن لیگ کے امیدوار لودھراں اور چکوال میں کامیاب ہوئے اور جیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا. ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہمیشہ کرپشن کےخلاف رہا، دامن پرکوئی داغ نہیں، شہباز شریف مسلم لیگ کے قائم مقام صدر شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے 9 مارچ کو ہونے والے ن لیگ کے جلسے کی تاریخ‌ میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 11 مارچ کو جناح اسٹیڈیم میں تاریخی جلسہ ہو گا، شہباز شریف 11 مارچ کو گوجرانوالہ آئیں گے. انھوں‌ نے ن لیگی کارکنوں‌ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں‌ جائیں اور انھیں‌متحرک کریں، جب ووٹ مانگیں، تو انھیں بتائیں‌ کہ ن لگ نے لوڈ شیڈنگ ختم کی. یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد پارٹی میں اختیار کی رسا کشی شروع ہوگئی تھی، البتہ کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کو پارٹی سربراہی کے لیے نااہل قرار دینے کے بعد شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کیا گیا، جس کے بعد حمزہ شہباز اور مریم نواز کی کشدگی میں کمی دیکھی گئی۔