پنجاب حکومت

اسپیشل بچوں پر تشدد کیس

اسپیشل بچوں پر تشدد کیس
لاہور:(ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے اسپیشل بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس نے کمیشن کو پہلی رپورٹ 29 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسپیشل بچوں پر تشدد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن نے عدالت کو بتایا کہ بچوں پر تشدد کے خلاف قانون حرکت میں آچکا ہے۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اسپیشل بچوں اور اسکولوں میں بچوں پر تشدد لمحہ فکریہ ہے۔ چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے کمیشن میں وکلا، سول سوسائٹی اور سرکاری محکموں کے افسران شامل ہوں گے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جن ملازمین نے اسپیشل بچوں پر تشدد کیا ان کے خلاف جلد انکوائری مکمل کی جائے، اعلی سطح کمیشن اپنی پہلی رپورٹ 29 جنوری کو پیش کرے۔ عدالت نے بسوں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی فہرست بھی طلب کر لی۔