پنجاب حکومت

اعتزاز احسن کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے کردار پر بھی نظر ڈالنی چاہئے: ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے کردار اور عمل پر بھی ایک نظر ضرور ڈالنی چاہئے۔ بدھ کو ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اعتزاز احسن ہندوستان کو سکھوں کی فہرست فراہم کرنے کے الزام کی آج تک وضاحت نہیں کر سکے۔ ترجمان نے کہا کہ 1989ء میں بے نظیر بھٹو سے ایل پی جی کا کوٹہ لینے والے آج قوم کو کرپشن کے خلاف لیکچر دیتے نہیں شرماتے، جن کے گھر کا ایک ایک صوفہ اور ایک ایک قالین ایک پراپرٹی ٹائیکون کی مرہنو منت ہے، ان کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے کردار و عمل پر بھی ایک نظر ضرور ڈالنی چاہئے۔