پنجاب حکومت

انتہاپسند انہ سوچ دنیا کے امن کےلئےخطرہ ہے،شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب:(اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان کو کئی سال سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کا سامنا ہے، امن و امان کی اہمیت وہی جانتا ہے جو جنگوں سے گزرا ہو،انتہاپسند اور انتہا پسندانہ سوچ سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔ عالمی یومِ امن کےموقع پراپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آئندہ نسلوں کی بقا کی جنگ ہے، جسےہر قیمت پر جیتنا ہے،نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کانتیجہ ہے کہ قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ غربت ،ناانصافی، جہالت، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن میں کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے ملاقات کے دوران گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ 3 برس کے دوران توانائی منصوبوں پر بے پناہ محنت سے کام کیا گیا، سی پیک کے تحت بھی تیزرفتاری سے بجلی کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں ۔