پنجاب حکومت

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن، نیب نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن، نیب نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

لاہور: (دنیا نیوز) نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق، نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کر لیا ہے۔ نیب حکام نے شہباز شریف کو 22 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا ہے۔ تاہم، ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اب تک نیب کی جانب سے ایسا کوئی نوٹس موڈول نہیں ہوا۔

نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ نیب لاہور نے نیب آرڈیننس 1999ء کے تحت شہباز شریف کو طلب کیا ہے۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ اقبال میں کامیاب بولی حاصل کرنے والے کی بولی منسوخ کی۔ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 19 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔ نیب ذرائع کے مطابق، شہباز شریف کے حکم پر آشیانہ اقبال کا پراجیکٹ آگے ایوارڈ کیا گیا جس سے 71 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان ہوا۔