آکسفورڈ، کیمبرج جیسی یونیورسٹیاں ہم بھی بنا سکتے ہیں
لاہور:(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے یونیورسٹی آف انفامیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں قیمتی وسائل ہڑپ کئے گئے ورنہ ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں اور اب امیر اور غریب کے لئے تعلیمی سہولیات ایک جیسی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق تمام شہروں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور عوام کی خدمت سے بڑھ کر حکومت کی اور کوئی ترجیح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر ہماری اور کوئی ترجیح نہیں ہے، آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا مقصد قائد کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے، آئی ٹی یونیورسٹی میں ہر قسم کی سہولیات ہوں گی، ماضی میں نقل کرنے کا زمانہ تھا لیکن اب وہ دور چلا گیا ہے۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پھول کانٹوں کے بغیر پیدا نہیں ہوتا، نوجوانوں نے محنت کر کے پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کو تمام فنڈز پنجاب حکومت نے خود مہیا کئے ہیں اور اس کیلئے ہم نے کسی سے بھیک نہیں مانگی۔
پنجاب حکومت
آکسفورڈ، کیمبرج جیسی یونیورسٹیاں ہم بھی بنا سکتے ہیں
