پنجاب حکومت

باباگرونانک نے مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا،وزیراعلی پنجاب

لاہور: (ملت آن لائن) وزیراعلی پنجاب میا ں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ باباگرونانک نے اپنی تعلیمات میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا، اقلتیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے مکمل آزاد ہیں ،سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ہزاروں سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں باباگرونانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سکھ برادری کو مبارک باددی اور پاکستان میں ان کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گرونانگ ، دیوجی، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال ہیں جنہوں نے بھائی چارے کے پیغام اور انسانیت سے محبت کو فروغ دیا ۔انہوں نے کہاکہ اقلتیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے مکمل آزاد ہیں اور سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ باباگرونانک صاحب کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت اور دوسرے ملکوں سے سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں صوبائی حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔