بدکردار سیاستدان نے سیاست کو گندا کردیا، رانا ثنااللہ
لاہور(ملت آن لائن)پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک بدکردار سیاستدان ہیں انہوں نے سیاست کوبھی گندا کردیا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے رہنما اور ویراعظم شاہد خاقان عباسی کے لندن جانے پر مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں، ہمارا کوئی لندن پلان نہیں اور ناہی کوئی این آر او ہورہا ہے نوازشریف پارٹی کے قانونی سربراہ ہیں اور حکومت اپنی سیاسی جماعت کی تابع ہے مختلف معاملات پر اپنے سربراہ کی رہنمائی درکار تھی جب کہ الیکشن کے لئے حدبندیوں پر بھی مشاورت کی جانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اور ناہی یہ ہماری پالیسی میں شامل ہے، نوازشریف وطن واپسی پر 3 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں گے جب کہ فوج ہمارا قومی ادارہ ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہماری حفاظت کرتا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بدکردار سیاست دان ہیں جس نے سیاست کو گندہ کردیا ہے ان کی الزام تراشی کی سیاست جلد ختم ہوجائے گی، انہیں شرم بھی نہیں آتی 70 سال کی عمر میں بھی وہ 20 ، 22 سال کی لڑکی کو اکیلے ملنے کا کہتے ہیں ان کامنہ کالا کرکے گدھے پر بٹھا کر گاؤں میں گھمانا چاہئے۔
وزیرقانون نے مزید کہا کہ عمران خان عائشہ گلالئی کو شادی کا پیغام دیتے ہیں عائشہ گلالئی پٹھان خاتون ہے وہ سارے ٹولے کو نہیں چھوڑے گی اور اگر ان کا موبائل کھل گیا تو شادی کا پیغام دینے والوں کا بھی پتہ چل جائے گا انہیں پہلے عمران خان نے شادی کا پیغام دیا پھر نعیم الحق نے میسج بھیجے لگتا ہے بنی گالہ میں بیٹھے تمام رہنماؤں کی بیویاں انہیں چھوڑ کے جاچکی ہیں اور اب وہ سب رنڈوے بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سپریم کورٹ کے سابق ججز سمیت سب کی کردار کشی کرتے ہیں 2018 میں عوام انہیں مسترد کردیں گے اور ان کی الزام تراشی کی سیاست دفن ہوجائے گی۔