پنجاب حکومت

بعض سیاسی جماعتیں بجلی کے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل سے پریشان ہیں

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں بجلی کے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل سے پریشان ہیں‘ منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل عوامی ترقی کے مخالفین پر بجلی بن کر گر رہی ہے‘ گیس کی بنیاد پر بجلی منصوبے 27ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جارہے ہیں‘ 2017 کے آخر میں توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے‘ منصوبوں کی تکمیل سے اندھیرے ختم ہوں گے۔ منگل کو وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار کے تحت قوم کے 112 ارب روپے بچائے۔ گزشتہ چار برس کے دوران توانائی منصوبوں کے لئے بے پناہ محنت کی گئی ہے منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل عوامی ترقی کے مخالفین پر بجلی بن کر گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں بجلی کے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل سے پریشان ہیں۔ گیس کی بنیاد پر بجلی منصوبے ستائیس ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جارہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2017 کے آخر میں توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے ان منصوبوں کی تکمیل سے اندھیرے ختم ہوں گے۔ زراعت ‘ صنعت‘ لائیو سٹاک‘ تعلیم‘ صحت اور سماجی شعبوں کے لئے وافر بجلی دستیاب ہوگی۔